بھٹکل:28/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل جے ایم ایف سی عدالت نے چک باؤنس معاملے کو لےکر تعلقہ پنچایت کے ملازم منجوناتھ مہابلیشور ہیگڈے کو 6مہینے جیل اور 3ہزار روپئے جرمانہ عائد کرتےہوئے مدعی کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔
معاملے کو لےکر رنگین کٹا ہرلی سال کے مکین کُوپا ہونپّا نائک نے منجوناتھ ہیگڈے کے خلاف عدالت میں دعویٰ پیش کیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں شکایت کردہ کوپا نائک کو بطور معاوضہ 60ہزار روپئے ادا کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ بھٹکل تعلقہ پنچایت میں کلرک(ایس ڈی اے ) کے عہدے پر فائز منجوناتھ ہیگڈے فی الحال کمٹہ تعلقہ پنچایت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دعویدار کی طرف سے وکیل آر ایم نائک نے عدالت میں پیروی کی تھی۔